وفاقی کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کو گندم، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر بریفنگ دی گئی۔وزارت تجارت نے 30 جنوری 2021 تک گندم کی درآمد کی ٹائم لائن پر بریفنگ دی جبکہ  وزارت صنعت نے چینی کے درآمدی شیڈول اور قیمتوں میں کمی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ کو فوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے عسکری ائیرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیو اسٹاک برآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی سی پی کی جانب سے گندم کی درآمد کے لیے پری شپمنٹ انسپیکشن کی اجازت دے دی ۔ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی  بھی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی جانب سے پاس قانون کی دو شقوں میں تجویز کردہ ترامیم کی توثیق  بھی کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے