ملک میں کورونا وائرس وبا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوچکا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوچکی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 400 سے بڑھ کر اب 700یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس وبا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہ کہا کہ عوامی اور پُر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کورونا وبا کی پابندیوں کو مزید سخت کرناپڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دو دنوں میں تمام صوبوں کی مشاورت کے ساتھ سفارشات سامنے لائیں گے۔ مقامی سطح پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرجرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ وبا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنا پڑیں تو کی جائیں گی اس کے ساتھ عوام کو بھی زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے جتنا احتیاط ضروری ہے اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا اس لیے مزید کڑے اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے زیادہ کورونا والے علاقوں میں کاروبار کےاوقات کار میں تبدیلی زیرغورہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

جامعات میں بڑھتے کورونا کیسز پر وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے وائس چانسلرز ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جامعات میں بڑھتے کورونا کیسز پر گفتگو ہوگی۔ جامعات کو سیل کرنے سمیت ڈس ان فیکٹ کرنے کے امور پر بات چیت ہوگی.

اجلاس میں جامعات کے دیگر مسائل پر بھی زیر بحث آئیں گے۔ چیئرمین وی سی کمیٹی ڈاکٹر علی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے