گیس قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد;ملک بھر میں گیس قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم ستمبر سے گیس قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی، پاور، انڈسٹری اور برآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی جبکہ روٹی تندور کیلئے گیس ٹیرف میں کمی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی تندور کیلئے گیس سلیب 300 روپے سے کم کر کے 110 روپے کر دیا گیا جبکہتندوروں کیلئے 553 روپے اور 738 روپے والے سلیب کو 220 روپے مقرر کردی گئی۔

اوگرا نے روٹی تندور کیلئے 1283 روپے والے سلیب کو کم کر کے 700 روپے کرتے ہوئے تندور کے کم سے کم چارجز 172.58 روپے سے کم کر کے 148.50 روپے کر دی ہے۔

سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کردی گئی ہے جبکہ جنرل انڈسٹریل کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برآمدی شعبے کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کی ہے جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو مہنگی کی گئی ہے اور سی این جی ریجن ون کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ٹو کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئجبکہ فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پاور اسٹیشنشز کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرتے ہوئے پاور سٹیشنز کیلئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز کیلئے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے