آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاع، سیکورٹی سے متعلق امور اور خطے میں امن و استحکام کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، جو اب دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولسی اقر نے خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا۔