کوئٹہ میں دھماکا 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
کوئٹہ:صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
دھماکا کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہوا ہے، جس کے بعد ریسکیو، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے جبکہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج کوئٹہ میں ہی اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے پہلے ہی نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ کی بنیاد یہ جلسہ مؤخر کرنے کا کہا تھا۔