پی ڈی ایم کے11 سیاسی جماعتوں کا تیسرا پڑاؤ کل کوئٹہ میں سجے ہوگا

کوئٹہ:پاکستان جمہوری تحریک کا تیسرا پڑاؤ کوئٹہ میں، 11 سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام میدان آج ایوب اسٹیڈیم میں سجے گا، جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی، حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور سیکورٹی انتظامات مانیٹر کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردی گئی، جلسے سے خطاب کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کوئٹہ پہنچ گئے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے میدان آج ایوب اسٹیڈیم میں سجے گا جلسے میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی کوئٹہ پہنچ گئے، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کوئٹہ شہر مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں، قائدین کے بینرز سے سجا دیا گیا، حکومت بلوچستان کی جانب سے سکیورٹی کے لئے چار ہزار سے زائد اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں جن میں پولیس، ایف سی اور بی سی سمیت دیگر شامل ہیں۔ جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردی گئی ہے، کوئٹہ جلسے میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی کوئٹہ پہنچ گئے جن میں پاکستان جمہوری تحریک کے مرکزی صدر و جمیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری،پاکستان مسلم لیگ ن کے مریم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیر ناب صدر امیر حیدر خان ھوتی،جنرل سیکریڑی غازی میاں افتحار حسین شامل ہیں جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پہلے ہی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے, تاہم اگر کسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ نہیں پہنچنے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرینگے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکاسے خطاب کرینگے سابق وزیراعظم نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پر نشر کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کوئٹہ پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے