شیخ جعفر مندوخیل (ن)لیگ میں شامل،حکومت کو مزید وقت نہیں دینگے،مریم نواز

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کے مینڈیٹ کا پاس ہے، عوام کا فیصلے کا احترام کرنا ہے، پی ڈی ایم کی تمام 11جماعتوں نے فرعونیت کو للکارا ہے، جب تک ملک میں آئین و قانونی کی حکمرانی نہیں ہوگی ہماری جدوجہد جاری رہے گا، ہمارا جنگ سلیکٹڈ وزیراعظم کے ساتھ نہیں بلکہ ان قوتوں کے خلاف ہیں جنہوں نے عوام پر نااہل شخص کو مسلط کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سمیت ن لیگ کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شیخ جعفر خان مندوخیل کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی بلوچستان میں مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔ بلوچستان کی عوام محب وطن ہے جنہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو سپورٹ کیا ہے آج ہمیں خوش ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود مسلم لیگ (ن) میں لوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی 11جماعتوں نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں اب حکومت کو گھر جانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں آئی جی کو اغواء کیا گیا اور میرے کمرے پر داوا بولا گیا لیکن سندھ حکومت کراچی واقعہ کی سازش بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کوشش ہے کی پی ڈی ایم میں دراڑیں پیدا کی جائے بلکہ سندھ حکومت کو اس واقعہ کے ذریعے بدنام کرنے کی سازشیں کی گئی مگر عوام اور سیاسی جماعتیں اس طرح کی سازشیں میں آنے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس اہلکاروں کی عزت ہے ہمیں ان کی عزت کا پاس ہے لیکن کراچی واقعہ کے بعد سے عمران خان پاکستان کی سیاست اور حکومتی منظرنامے سے غائب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جنگ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ان قوتوں کے خلاف ہے جنہوں نے 2018کے عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرتے ہوئے ایسے شخص کو ملک پر مسلط کیا جس کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکارہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر نے مریم نواز کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بلوچستان کو اس وقت انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں ایک ایسی حکومت کو مسلط کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب عوام کی حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ملک کی دیگر جمہوری قوتیں جس طرح آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہی ہیں یہ ملک کے لئے نیک شگون ہے۔ اس موقع پر شیخ جعفر خان مندوخیل نے مریم نواز کو پشتون خواتین کا روایتی جوڑا پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے