حکومت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں کوئٹہ جلسے ہر صورت میں ہو گا،مولانا فضل الرحمن

قلات: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر واقعہ کوکامیڈی کہنے والے عمران نیازی اور اسکی حکومت خود کامیڈئین ہیں آئی جی پولیس کو یرغمال بنایا جانا بھی کامیڈی ہے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں معزز عدالت کے فیصلے آنے کے بعد پہلے آئینی اور اب اخلاقی طور پر موجودہ صدر اس منصب کا اہل نہیں رہے، نواز شریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں وہ عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں کوئٹہ جلسے ہر صورت میں ہو گاسیکورٹی فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے تو گھر چلی جائے،پی ڈی ایم ایک مضبوط سیاسی احتیاد کا نام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں مدرسہ شاہ ولی اللہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس اور پارٹی ورکروں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزئی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود شاہ مولانا عبدالرحمان ساسولی مولانا محمد قاسم فاروقی مولانا عبدالصبور مولانا ابوبکر سمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کو ئٹہ جلسے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے اور ثابت کریں گے کہ یہ حکومت ناجائز جعلی اور نااہل ہے انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ ثابت ہو ا کہ یہ بدنیتی پر مبنی ریفرنس تھا اور اس کیس میں صدر بھی مجرم ہے جنہوں نے جعلی وزیر اعظم کی موجودگی میں جعلی کابینہ کے زریعہ یہ ریفرنس پیش کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکی نااہل اور جعلی حکومت خود کامیڈی ہیں کیپٹن صفدر کے واقع سے جان چڑا نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ معزز عدالت کے فیصلے کے بعد صدر کی آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہا کہ اب وہ مزید اس منصب پر فائز رہے کوۂٹہ میں سیکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے تو گھر چلی جائے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی خدشات حوالے سے حکومتی پروپیکنڈہ جن کی طرف سے کیا جارہا ہے ان اداروں نے اس کی تردید کر چکی ہیں کوئٹہ کا جلسہ عام ہر صورت میں ہو گا پی ڈی ایم نے طبل جنگ بجادی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہنواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے وہ عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے اوسان خطاء ہو گئے گئے ہیں جعلی حکومت کو سمندر برد کر کے رہیں گئے اور عوام کی ووٹ کا تقدس ہر حال میں بحال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے