بلوچستان میں ماں باپ پارٹی بنانے والوں کو حساب دینا ہوگا، مریم نواز

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک سے مارشل لاء لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے،جنہوں نے بلوچستان میں ماں باپ پارٹی بنائی انہیں حساب دینا ہوگا، ریاست کا فرض ہے کہ ناراں لوگوں کو سنیں، ناراض لوگوں کو قومی دہارے میں لے کر چلنے سے ملک مستحکم ہوگیا، استعفے دیئے تو حکومت کاکام تمام ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے ناراض لوگوں کو سنیں۔ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لے کر چلنے سے ملک مستحکم ہوگا۔حقیقی سیاسی جماعتیں عوامی ردعمل کے خلاف نہیں جائیں گی۔ بلاول بھٹو کے کوئٹہ آنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظار کیا کہ یہ لوگ حکومت کیسے کرتے ہیں مگر یہ ناکام ہوئے۔ اب لوگوں کو پتہ چلا کہ مافیا کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب اس حکومت کو عوام کے سامنے ٹھہرنا مشکل ہے۔ بیک ڈور ڈپلومیسی کی عادی نہیں ہوں۔جنہوں نے بلوچستان میں ماں باپ پارٹی بنائی انہیں حساب دینا ہوگا۔ اسمبلیوں میں اگر استعفے دی دئے تو حکومت کام تمام ہو جائے گا۔ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں۔ہماری تحریک سے مارشل لا لگنے کا کوئی امکان نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے