بلوچستان حکومت کوکوئی بہانہ نہیں ملا توکورونا کے پھیلاؤ کاواویلا کررہی ہیں،سردار اختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کوکوئی بہانہ نہیں ملا توکورونا کے پھیلاؤ کاواویلا کررہے ہیں،صوبائی حکومت کی کوتاہی اورلاپرواہی سے عالمگیر وباء سے پورا ملک متاثر ہوا، بلوچستان کے غیور عوام ایس اوپیز کے تحت پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت یقینی بنائیں،بلوچستان کے لوگوں نے ثابت کردیاکہ ہم سیاسی لوگ اور جمہوریت پر دوسروں کے نسبت زیادہ پختہ یقین رکھتے ہیں،ہماری جدوجہد ملک میں جمہوریت کے استحکام،آئین کی بالادستی،غیرجانبدارانتخابات کیلئے ہے،ان خیالات کااظہاراپنے ویڈیو پیغام میں سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھیوں جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ملک میں جمہوریت کی استحکام،آئین کی بالادستی اور آنے والے دنوں میں مکمل غیر جانبدار انتخابات میں کسی بھی طرح کی مداخلت کو نہ ماننا اس بنیاد پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ قائم کردیا ہے اور ان بنیادوں پر بنا ہے جس کیلئے ملک بھر میں جلسے کئے جارہے ہیں پہلا جلسہ گجرانوالہ،دوسرا کراچی،آج 5اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ ہوگا یہ ہماری،بلوچستان کے عوام،بلوچستان نیشنل پارٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس جلسے میں بھر پور انداز میں شرکت کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ سیاسی نہیں غیر سیاسی لوگ ہیں ہم نے ثابت کرنا ہے کہ بلوچستان کے لوگ سیاسی ہیں بلکہ جمہوریت پر دوسروں سے زیادہ پختہ یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں گزارش کرتاہوں کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے اس عالمی وباء نے کئی لوگوں کی جانیں لی ہیں یہ بدستور بڑھتا جارہا ہے میر تمام پارٹیوں کے دوستوں،ہمدردوں ار تمام بلوچستان کے غیور عوام جلسے میں شرکت کیلئے آئینگے ان سے گزارش ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ماسک ضرور پہن کر آئیں ہماری کوشش ہے کہ جلسہ گاہ میں بلوچستان کے غیور عوام کو جتنا ہوسکے ماسک دیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اور بہانہ نہیں ملا ہم پر الزام لگا یاجارہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جلسے سے کورونا وائرس میں اضافہ ہوگا یہ بلوچستان حکومت کی کوتاہی اورنالائقی کی وجہ سے جو پورا ملک اس وباء سے متاثر ہوا ہے ایسا نہ ہو تمام الزاما ت کا بوجھ ہم پر ڈالیں اس لئے ماسک ضرور پہن کر آئیں اس جلس کو کامیاب کرنے میں اپنا جمہوری حق ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے