پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت کوئٹہ پہنچ گئی،نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے

کوئٹہ:پاکستان جمہوری تحریک کی مرکزی قیادت آج کوئٹہ پہنچے گی جبکہ پشتونخواملی عوایم پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے قائدین پہلے ہی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،بلاول بھٹو زرداری اتوار کو نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کوئٹہ پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان جمہوری تحریک میں شامل جماعتوں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل اورنیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ جمعیت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بذریعہ روڈ ضلع قلات پہنچے وہ قلات میں مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ پر ایک روز قیام کے بعد ہفتہ کی سہ پہر کوئٹہ پہنچیں گے،ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)نائب صدر مریم نواز 10 رکنی وفد جس میں شاہد خاقان عباسی،کپٹن(ر) صفدر، احسن اقبال سمیت دیگر کے ہمراہ ہفتہ کی سہ پہر نجی ائیرلائن کی پرواز سے کوئٹہ پہنچیں گے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے تاہم اگر کسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ نہیں پہنچنے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرینگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکاسے خطاب کرینگے سابق وزیراعظم نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پر نشر کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم آج کوئٹہ پہنچے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے