پی ڈی ایم جلسہ، کالعدم تنظیم کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی تیاری کر رہی ہے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا 25اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جلسے کی جگہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تبدیل کر دی گئی دوسری جانب کوئٹہ ٹریفک پولیس نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کو جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کا فٹ بال گرانڈ فراہم کر دیا گیا ہے جہاں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومتی پیش کش قبول کرتے ہوئے جلسہ ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گرانڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ روزنیکٹا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی تیاری کر رہی ہے۔ دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اس سے قبل پی ڈی ایم گوجرانوالہ اور کراچی میں بھی جلسہ منعقد کر چکی ہے۔گزشتہ روز نیکٹا نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا جس میں اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔نیکٹا نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق قمر دین کاریز سے برآمد ہونیوالا بارودی مواد کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔اتھارٹی نے سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی بڑھانے کی بھی سفارش کر دی۔نیکٹا کے مطابق دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے جبکہ کالعدم تنظیم کوئٹہ اور پشاور میں سایسی اور مذہبی قائدین پر حملہ کرسکتی ہے۔کوئٹہ ٹریفک پولیس نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سریاب روڈ سے ہاکی چوک تک کا علاقہ بند ہوگا جبکہ کالونی روڈ بھی بند رہے گا۔ جناح اور کواری روڈ سے امداد چوک تک کا علاقہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ بلوچستان پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔ریلوے اسٹیشن سے زرغون روڈ تک ٹریفک نہیں جائے گی۔ جوائنٹ روڈ اور اسپنی کراس تک پارکنگ نہیں ہوگی۔ ایئرپورٹ روڈ سے آنے والی ریلیاں طور ناصر پل سے جبل نور تک جائیں گی۔وی آئی پی پارکنگ ریلوے ہاکی گرانڈ کے سامنے سیکرٹریٹ کی پارکنگ میں ہوگی۔ اسٹیڈیم میں بھی پارکنگ قائم کی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ہر چوک اور چوراہے پر موجود رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے