پاکستان کےعوام مہنگائی سے تنگ ہیں : شاہد خاقان عباسی

صوابی:اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کےعوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آٹا اور چینی کیسے مہنگی ہوئی ہے؟ عوام کو بتائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مک کی بدنصیبی ہے کہ ایسے حکمران میسر آئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کی بات اسمبلی میں نہیں ہو سکتی تو پھر سڑکوں پر ہو گی

پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپنی کرسی چھوڑ کر کسی اور کو دے دیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ 2018 میں ہونے والے الیکشن کی دھاندلی ہے۔

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے