ہم نے صرف چار سال میں گیارہ ہزار واٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے : احسن اقبال
صوابی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ
ہم نے صرف چار سال میں گیارہ ہزار واٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے اور پانچ سال میں ملک کو اندھیروں سے نکالا۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں جو پاکستان ہمیں ملا تھا وہ سب کو یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت تباہ ہو گئی تھی اور کوئی نیا منصوبہ بھی نہیں لگ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 18/18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول کی بات تھی۔
دہشت گردی کو امن میں تبدیل کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں۔ن لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے، احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ 2013 میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اور صوابی میں تمام کارخانے و فیکٹریاں بند تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں رات بھر بجلی بھی نہیں آتی تھی۔