گلگت بلتستان کےعوام کی آواز اسلام آباد کو سننا پڑے گی، بلاول بھٹو
گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کےعوام نے بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا، امید ہے اب بھی گلگت بلتستان کے عوام میرا ساتھ دیں گے، ہم گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچائیں گے۔
نکلا،عوامی فیصلوں سے حکومتیں بنیں گی تو مسائل حل ہوں گے، گلگت بلتستان کےعوام کی آواز اسلام آباد کو سننا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا، عوام بے روزگار ہو رہی ہے، تنخواہیں تک نہیں مل رہیں۔
گلگت بلتستان کو سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی راج سے بچائیں گے، بلاول
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا خیال رکھا، ہمارے دورے حکومت میں بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شروع کیا گیا جس سے آج بھی غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی نے ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا، ہمارے دور میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوا جب کہ آج سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکز احتجاج کر رہے ہیں۔