پنجگور، سی پیک روڑ پر دو گاڑیوں کے در میان تصادم،3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی

پنجگور: پنجگور سی پیک روڑ پر دو گاڑیوں کے در میان ٹکر تین خواتین سمیت دس افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق پنجگور سے گوارگو جانے والی لوکل پک گاڑی کی مخالف سمت سے آنے والی دوہزار گاڑی سے ٹکرا نے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو پہنچایا گیا جہاں ایم ایس انور عزیز ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر صغیر احمد اور پیر میڈیکس وارث بلوچ اسلم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ایم ایس کے مطابق ایک زخمی کو سر میں شدید چوٹ آنے کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے روڑ حادثے میں زخمیوں ہونے والوں کے نام عبدالکریم،ہارون،احسان،باہوٹ،امیربخش،سلیم،حکیم،شہربانو،صفورہ،فضیلہ ہیں پولیس کے مطابق حادثہ چتکان بائی پاس پر پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے