طلباء و طالبات معاشرے میں علم اور بھلائی کے دیپ ہیں،ڈائریکٹر نیب بلوچستان

کوئٹہ:ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات معاشرے میں علم اور بھلائی کے دیپ ہیں،طلباء کا ساتھ معاشرے سے بدعنوانی اور کرپشن کے اندھیرے دُور کر کے ایمانداری کے اُجالے روشن کرنے میں معاون ثابت ہو گا،تعلیمی درس گاہیں زیر تعلیم نسل کو نیب کی کرپشن کے خلاف مہم کے ہر اول دستے کا سپاہی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو بلوچستان کی جانب سے انسداد بدعنوانی 2020ے عالمی دن کی مناسبت سے شعوروآگاہی مہم کے سلسلے میں طلباء و طالبات کے مابین تقریری، پوسٹر، خطاطی اور مضمون نویسی مقابلوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نیب بلوچستان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے شعور و آگاہی مہم کے سلسلے میں انسداد بدعنوانی 2020 کے عالمی دن کی مناسبت سے بد عنوانی کے تدارک کے موضوع پر سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کے مابین تقریر، پوسٹر، خطاطی اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا آغاز کردیا ہے۔بلوچستان کے تمام سات ڈویژن کے مقابلوں میں ہزاروں طلباء و طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔نیب بلوچستان نے اس ضمن میں انتظامیہ اور سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کے منتظمین کو مراسلے ارسال کر دیئے ہیں تاہم نیب بلوچستان نے مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلباء و طالبات کو کووڈ 19 سے بچاو کی تدابیر اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیزپر سختی سے عمل در آمد کی ہدایت جاری کی ہیں۔اسکولز لیول کے مقابلوں کے شیڈول کے مطابق قلات ڈویژن میں 22 اکتوبر سے آغاز ہو گیا ہے جبکہ نصیر آباد ڈویژن میں 24 اکتوبر، مکران ڈویژن میں 27، رخشان ڈویژن میں 31 اکتوبر جبکہ سبی ڈویژن میں 2 نومبر، لورالائی میں 5 نومبر اور کوئٹہ میں 7 نومبر سے مقابلوں کا آغاز ہو گا۔کالج لیول مقابلوں کے شیڈول کے مطابق سبی ڈویژن میں 12 نومبر، نصیر آباد میں 14 نومبر، ژوب میں 18 نومبر، قلات میں 21 نومبر، مکران میں 24 نومبر، رخشان میں 27 نومبر اور کوئٹہ میں 30 نومبر کو طلباء و طالبات کرپشن کے تدارک کے موضوع پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینگے۔نیب بلوچستان کے زیر اہتمام محکمہ تعلم بلوچستان کے تعاون سے ہونے والے تمام مقابلے ڈویژن کی سطح پر منعقد کیے جائیں گے، کامیاب قرار پانے والے طلباء و طالبات صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو صوبائی سطح کے مقابلوں میں تعریفی اسناد اور نقدانعامات سے نوازا جائے گا۔ علاوہ ازیں بدعنوانی اور کرپشن کے تدارک کے موضوع پر صوبے کی مختلف تعلیمی درس گاہوں میں سیمینار،ورکشاپ،واک اور سپورٹس کے ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو معاشرے میں علم اور بھلائی کے دیپ قرار دیا۔ اُنھوں نے کہا طلباء کا ساتھ معاشرے سے بدعنوانی اور کرپشن کے اندھیرے دُور کر کے ایمانداری کے اُجالے روشن کرنے میں معاون ثابت ہو گا،قومی احتساب بیورو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وژن کی روشنی میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے سہہ جہتی حکمت عملی کے تحت تنددہی سے کام کر رہا ہے،شعور و آگاہی کی مہم کے ذریعے کرپشن کے تدارک کے لئے مختلف مکاتب فکر کے لئے پروگرامز ترتیب دیے جاتے ہیں،سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں مقابلوں کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ڈی جی نیب بلوچستان نے طلباء کے مابین مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ تعلیمی درس گاہیں زیر تعلیم نسل کو نیب کی کرپشن کے خلاف مہم کے ہر اول دستے کا سپاہی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے