بلوچ عوام کے حقوق کیلئے حکومت کی حمایت کی تھی : سرداراخترجان مینگل
خضدار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلی ٰبلوچستان رکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ حکومت کی حمایت کی تو اس کا مطلب ہرگزیہ نہیں تھا کہ ہمیں مراعات ملے اگرمراعات کی لالچ ہوتی تو ہمیں اچھے اچھے وزارتوں کے ساتھ دیگرمراعات ملتے مگرہم نے صرف بلوچ عوام کے حقوق کے لئے حکومت کی حمایت کی جب ہمارے مطالبات پرعمل نہ ہواتوحکومت کوچھوڑکرحزب اختلاف میں آئے یہاں حزب اختلاف کے تمام جماعتوں نے ملکرپی ڈی ایم کی بنیاد رکھی ہم پی ڈی ایم میں شامل ہوکر بلوچ عوام کی حقوق کے لئے جدوجہد کا بیڑا اٹھایا ہے۔
آپ نے ہمیں ووٹ دیکربھیجا تھاکہ آپ کے حقوق کے لئے آواز بلندکریں اس میں ہم کہاں تک کامیاب ہوئے یہ وقت ہی بتائیگا آپ اپنے ووٹ کے ذریعے جو عزت بخشی ہے یہی ہمارے لئے کافی ہے ہم جہاں بھی رہے آپ کے ننگ وناموس اورخوشحالی کے لئے جدجہدجاری رکھیں گے۔
خضدارمیں بی این پی کے ضلعی کابینہ وتحصیل کابینہ کے عہدیداراں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بی این پی کے ضلعی نائب صدر شفیق الرحمان ساسولی اہم پی اے میراکبرمینگل میرگورگین مینگل ایم پی اے میرحمل کلمتی غلام نبی ایڈوکیٹ تحصیل صدرحاجی اقبال بلوچ جنرل سیکریٹری محمدبخش مینگل پریس سیکریٹری ندیم گرگناڑی حضوربخش مینگل رئیس غلام مصطفی’ گزگی میرصادق غلامانی سفرخان مینگل سعیداحمدنوتانی ودیگر موجود تھے۔
بی این پی تمام قربانیوں کے باوجود زندوجاویدہے اورقیامت تک زندہ رہے گا۔انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ نے جو عزت مجھے دیا ہے شاید یہ عزت کسی اورقسمت والے کو ملے آج میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں ہے لیکن آپ کی وجہ سے مجھے دنیامیں عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ پچیس اکتوبر کو پی ڈی ایم کی جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کوشش کریں تاکہ عوامی قوت کے ساتھ موجودہ حکومت کی درودیوار کو ہلایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ جام صاحب کی حکومت کو صرف اس لئے لایا گیا ہے کہ اسے جی حضوری کے علاوہ عوام کی خوشحالی سے کوئی غرض نہیں ہے اسے اب تو خواب میں بھی بی این پی کے جھنڈے نظرآتے ہیں جام صاحب نے بی این پی کو جس تعصب کی نظردیکھ رہاہے
قبل ازیں سرداراخترجان مینگل جمیعت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا قمرالدین کے صاحبزادے کی اورسینیٹرمولانا فیض محمدسمانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیا۔