وزیراعظم کی اہلیہ کیخلاف باتیں کرنے سے باز آجائیں : فیصل واوڈا
کراچی: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی شخصیت ہیں اور ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔
فیصل واوڈا نے لکھا کہ وزیراعظم کی اہلیہ کے بارے میں اپوزیشن اپنی غلاظت بند کرے، نہیں تو ہم بھی مجبور ہو جائیں گے اور پھر یہ منہ چھپاتے پھریں گے۔
فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کی اہلیہ کیخلاف باتیں کرنے سے باز آجائیں ورنہ ہم بھی مجبور ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل اپنی ایک اور ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ مفرور اور مجرم نواز شریف کو ایک ایسا پاکستان چاہیے جس میں کیپٹن صفدر آرمی چیف ہو۔
انہوں نے لیگی قائد پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا پاکستان جس میں شہباز شریف چیئرمین نیب ہو، بھگوڑا سمدھی اسحاق ڈار چیف جسٹس ہو، جرم بیٹی ترجمان فوج ہو۔ پھر یہ مجرم نواز حکمرانی کر سکتا ہے۔ ایسا ہوگا نہیں اور ان کے اقتدار میں آنے کی حسرت حسرت ہی رہے گی۔