ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے: عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک مل گیا۔ پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہوگی۔ ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کرے گی۔ شہر کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی۔
ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اس سلسسلے میں ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی۔