چند روز سے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے: شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏چند روز سے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے، اس ڈرامے کا واحد مقصد اپنے ادوار میں کی گئی بے تحاشا کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ لوگ قومی مجرم ہیں، انہوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ جان لیں عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، ان سیایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کوئی شک نہیں حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، لوگوں کی امیدوں کیلئے بڑے فیصلے ضروری ہیں، کیا ملک شریف، زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کر سکتے ہیں؟ اپوزیشن کے پاس عمران خان کے قد کا ایک آدمی بھی ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے