اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں: عثمان بزدار
لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، وہ جانتے ہیں کون سچا ہے اور کون جھوٹا، 11 جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اکیلے عمران خان جیسے ایماندار لیڈر کے سامنے بے وقعت ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں، سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔
وزیراعظم کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب جاری رہے گا، اپوزیشن رہنما لوٹی ہوئی دولت بچانے کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں، دشمن ہیں، ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے، ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے،
عثمان بزدار کا کہنا تھا