کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرلی گئی ہ
کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مزار قائد کی بےحرمتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک لاکھ روپےمچلکےجمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے چیک اور پراپرٹی کاغذات لینے سے انکار کردیا۔ عدالت نے کہا کہ پیپرزکی انکوائری کیلئے وقت درکار ہوگا۔
عدالت میں وکلا نے کیش پیسے جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ کمرہ عدالت میں وکلا نے ایک دوسرے سے پیسے جمع کر کے مچلکےجمع کروا دیا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ کیپٹن صفدر کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا۔
ایک لاکھ روپے کیش جمع کرانے پرعدالت نے رہائی کے احکامات دے دیے۔