پی ٹی اے نے پاکستان میں ٹک ٹاک کو بحال کردیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو بحال کردیا ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستان کو غیر اخلاقی مواد کو روکنے کی یقین دہانی کرا دی جس کے بعد پاکستان نے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا فیصلہ کردیا گیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مشروط طور پر ٹِک ٹاک سروس بحال کردی گئی ہے۔ غیر قانونی مواد کو پھیلانے سے روکنے کے لیے ٹک ٹاک پر مسلسل زور دیا جاتا رہا۔غیرقانونی مواد بلاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات سےاتھارٹی کو مطمئن نہیں کیا گیا تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کی معاشرتی اقدار اور پاکستانی قوانین کے مطابق مواد کو اعتدال پر رکھنے کی یقین دہانی کردی ہے۔

اس سے قبل ٹک ٹاک انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانی قوانین کو مکمل فالو کریں گے اور غیراخلافی مواد کو روکنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔ جس پرترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی تاہم ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے