اپوزیشن کو رعایت نہیں ملے گی، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ انہوں ںے ہدایت کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے۔
انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ اہم اجلا س میں کہی جس میں وفاقی وزرا اور پارٹی قائدین نے شرکت کی۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں واضح ہدایات دیں کہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کا اجلاس کے حوالے سے کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔