آرمی چیف سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات،سیکیورٹی تعاون بہتر بنانے پرگفتگو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کی جاری کوششوں اور دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہا جبکہ افغانستان امن عمل کے لیے بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کیلئے سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے ملاقات کی۔ انہوں نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کے لئے سوئٹزرلینڈ کے سفیرBenedict de Cerjat نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔سوئس سفیر نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میں تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے شاندار کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے