آئندہ ہفتے کورونا کیسز میں اضافے کا امکان ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کورونا کیسز میں اضافے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بیرون ملک سے بہت سے لوگ سفر کرکے پاکستان آئے ہیں۔ انہوں ںے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے