مسلم لیگ(ن) بلوچستان کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی بھر پورمذمت کرتی ہے،جنرل قادر بلوچ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہپی ڈٖی ایم کے جلسوں سے خوفزدہ ووفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کی بھر پور انداز میں مذمت کرتی ہے، 25اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنا نے کے لئے حکومت اپنے تمام حربے آزما رہی ہے کارکن ہر رکاوٹ عبور کر کے جلسے میں شرکت کریں، پی ڈی ایم سمیت 22کروڑ عوام کی نظریں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) پر ہیں 25اکتوبر کے جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے کارکن بھر پور شرکت کرکے ثابت کریں گے مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں زندہ اور فعال ہے آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں 25اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میر صلاح الدین رند، نعمان خان ناصر، سردار چنگیز ساسولی، میر عرفان کرد، شاکر محمد حسنی، نصیر خان اچکزئی،عبدالرحیم کاکڑ، اسلم رند، طارق بٹ، پیڑک سیمویل سمیت عہداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہپی ڈٖی ایم کے جلسوں سے خوفزدہ ووفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کی بھر پور انداز میں مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی وہ پہلی جماعت ہے جو تاریخ میں پہلی بار جمہوریت، آئین، صوبوں کے حقوق کے لئے ڈٹ گئی ہے میاں نواز شریف بلا شبہ ملک کے معروف ترین لیڈر بن چکے ہیں جن پر عوام کی نظریں ہیں 22کروڑ عوام مسلم لیگ(ن) کی جانب دیکھ رہی ہے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ ہوگا جس میں مسلم لیگ(ن) بھر پور نمائندگی کریگی اس سلسلے میں تمام اضلاع سے کارکن اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ساتھ ہی تمام ونگز اور ڈویژنز بھی اپنے طور پر جلسے میں بھر پور شرکت ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ برے وقت میں کھڑے ہونے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں مسلم لیگ(ن) کی ہوا چل پڑی ہے آنیوالے وقت میں مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر بلوچستان اور مرکز میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ عوام کا جلسہ ہے جلسے کو ناکام بنانے اور اس میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حکومت پوری کوشش کر رہی ہے لیکن کارکن تمام رکاوٹیں اور مشکلات عبور کر کے پھر پور انداز میں جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے عوامی نمائندگی کا بھر پور حق ادا کیا ہے عوام کی امیدیں ہم سے وابستہ ہیں پارٹی کارکن اور عہدیدار دن رات ایک کرکے جلسے کو کامیاب بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے