بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے طلباء کے فیسوں کی وصولی کا حکم نامہ جاری
ملتان: بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان نے سیشن 2020ء کے بلوچستان کے طلباء کے لئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں نئے داخل ہونے والے بلوچستان کے طلباء سے فیس وصول کرنے کا ذکر ہے واضح رہے کہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے بلوچ طلباء نے 40 دن تک احتجاجی کیمپ لگانے کے بعداپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا ہوا ہے اور بلوچ طلباء نے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں معیاری تعلیم کے مواقع بہت کم ہیں اور پنجاب کے یونیورسٹیوں نے طلباء نے فیس میں رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا جس سے غریب طلباء میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں لانگ مارچ پر مجبور ہوگئے ہیں۔