معاشی مشکلات اورمہنگائی کا ہمیں احساس ہے:مخدوم شاہ محمود قریشی
ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتوں کے جلسے نے ان کی قلعی کھول دی، یہ صرف اورصرف اپنی بقا، احتساب اورعمران خان کے خوف سے جلسے کرتے پھررہے ہیں گیارہ جماعتوں کا یہ اتحاد جتنے مرضی جلسے کرے یہ ایک منتخب حکومت کورخصت نہیں کرسکتے، یہ لوگ معیشت کے راستے میں روڑے اٹکانے کی سازش کررہے ہیں، پوری قوم جانتی ہے کہ یہ ایک غیرفطری اتحاد ہے ۔
محمود قریشی نے کہا کہ معاشی مشکلات اورمہنگائی کا ہمیں احساس ہے جس کے کنٹرول کیلئے ہم اقدامات اٹھارہے ہیں۔
اداروں پرتنقید سے یہ ہندوستان کے بیانیے کے حصہ داربن رہے ہیں، عوام نے ان سے لاتعلقی کا اظہارکردیا ہے۔
\
جبکہ گوجرانوالہ میں وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگے توجیالوں پرسکتہ طاری تھا، بلاول بھٹوخطاب کیلئے آئے تون لیگ والے لاتعلق تھے اورمولانا فضل الرحمن کوتوخالی پنڈال سے خطاب کروایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، سی پیک ودیگرقومی ایشوز پرحکومت بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے، دہشت گردی ، کورونا ، ٹڈی دل ، فلڈ ، زلزلے اورقومی آفات پرافواج پاکستان نے لازوال کردار ادا کیا ہے، اس لئے اپنی سیاست کیلئے انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے کواب کوئی بھی ریورس نہیں کرسکتا، مہنگائی کا ہم اعتراف کرتے ہیں، گندم کی امدادی قیمت کا جلد اعلان کیا جائے گا ، اپوزیشن اگر اس نظام کورخصت کرنا چاہتی ہے توان کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آئے گا، ن اورپی پی پی جیسی حکومتوں نے پانچ سال پورے کئے ہم بھی انشااللہ پانچ سال پورے کریں گے۔