ساؤتھ افریقین ٹیم کی بیس جنوری کو پاکستان آمد متوقع

لاہور: جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ ساؤتھ افریقین ٹیم کی بیس جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ مہمان ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائیگی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 28 جنوری سے کھیلا جائیگا جبکہ2009ء کے بعد لاہور کو پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ سیریز کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ مہمان ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کریگی۔

پاک جنوبی افریقہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے