نواز شریف متحدہ بانی نمبر ٹو ہیں :شیخ رشید
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف متحدہ بانی نمبر ٹو ہیں، انہوں نے اپنی سیاست کا خود گلا دبایا ہے، ایک سال تک ان کی زبان بند رہی، نواز شریف کی تقریر بھارت میں دکھائی گئی، یہ اشتہاری مجرم ہے، پاک فوج ملک میں امن و استحکام کی ضامن ہے، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں
شیخ رشید کا کہنا تھا پی ڈی ایم جلسے پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، ان کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا، 2 ملاقاتوں کا ذکر کیا تو ملک میں طوفان آگیا، مریم نواز کو باہر بھیجنا ہوتا تو11 جماعتی اتحاد نہ بنتا، ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو پابندی لگنی چاہیئے
نواز شریف غلط فہمی کا شکار ہیں، اب کھل کر سیاست ہوگی، شہزاد اکبر نے بتایا شہباز شریف کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، اپوزیشن کی یہی پالیسی رہی تو ایسا نہ ہو عمران خان اگلے 5 سال بھی لگا لے، ن لیگ ٹوٹ کر رہے گی
نواز شریف کا سیاسی جنازہ پاکستان آئے گا، سیاست نہیں، لیگی قائد کی تقریر کل پورے بھارت میں دکھائی گئی، نون لیگ پر پابندی لگنی چاہئے، فروری تک 15 سے 20 لوگ نواز شریف کو چھوڑ دیں گے۔
، نواز شریف آصف زرداری کیخلاف کورٹ پہن کر عدالت گئے۔
، کوئی وجہ نہیں ن سے ش نہ نکلے۔