مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آراٸی مقدمے کی سماعت
لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آراٸی مقدمے کی سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا کہ مقدمے میں ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو اس وقت وہاں موجود ہی نہیں تھے، پولیس کو یہ بھی شواہد پیش کر چکے ہیں،
انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی مقدمے میں رانا ثناءاللہ، کیپٹن ر صفدر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
حکومت کی ایما پر 23 دن کے بعد مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کروائی گئیں، سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کے فوری بعد یہ دفعات شامل کی گٸیں، جس سے بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔
انسداد دہشتگری عدالت میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔