غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو غریب آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے، معاشرے میں انتہا پسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے غربت کا سدباب ناگزیر ہے،

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے غربت میں کمی کیلئے کئی پروگرامز شروع کئے ہیں، غربت کے خاتمے کیلئے کوششیں صاحب حیثیت افراد کی بھی اخلاقی، قومی اور سماجی ذمہ داری ہے حکومت نے غربت سے متعلقہ مسائل میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے معاشی تفاوت میں اضافہ ہوتا ہے، آج کے دن کا پیغام ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا موثر کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے