گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کے آج گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کو چند گھنٹے باقی رہ گئے
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جاتی امرا سے گوجرانوالہ جلسے کے لئے روانہ ہوئیں۔ لیگی رہنما نے روانگی سے قبل دعائے خیر بھی کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے سے حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی، سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔
سٹیڈیم میں قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے اور لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ سٹیڈیم کے چاروں اطراف پی ڈی ایم کے قائدین کے بڑے بڑے فلیکسز آویزاں ہیں جبکہ جلسہ گاہ آنے والے راستے پر کنٹینرز کھڑے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 32 مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔
جناح سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کارکنوں کا جوش وجذبہ عروج پر پہنچ گیا۔
مریم نواز جاتی امرا سے گوجرانوالہ روانہ ہو گئی ہیں۔ ان کے استقبال کیلئے 8 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ وہ شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو استقبالیہ میں لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کریں گی۔ لیگی رہنما کا مرید اور کامونکے بھی استقبال کیا جائے گا۔