روز جلسے کریں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے : وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنیوالے ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے ہیں
وزیراعظم نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی، معاشی اور مہنگائی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کمی سے متعلق حکومتی ایکشن پلان پر اراکین کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ عوام کے سامنے روز بروز بے نقاب ہو رہے ہیں، روز جلسے کریں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بے روزگار ہے، اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں۔ اپوزیشن کے جلسوں اور تحریک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

لیکن نیب زدہ لوگوں کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی سپلائی پوری ہو چکی، صورتحال میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ارکان نے مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیراعظم نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ اس پر جلد قابو پا لیں گے۔ آج جو بھی مسائل ہیں، اس کی ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں جو احتجاج کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ بکنے والا نہیں ہے۔ اس ملک کو لوٹنے والے، منی لانڈرنگ کرنیوالے ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے ہیں۔ نیب زدہ لوگوں کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں کی تحریک بری طرح ناکام ہو گی۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثناءاللہ مستی خیل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم کارکردگی نہیں دکھا رہی، گیس بجلی پر عوامی سطح پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ وزیراعظم کا اراکین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک ہے، مہنگائی کنٹرول کر لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے