کوہلو،بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوہلو(آئی این پی)لیویز کیو آر ایف کی حساس اداروں کی اطلاع پر کاہان کے علاقے سورآف نالہ میں کارروائی‘بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد تفصیلات کے مطابق لیویز کیو آرایف نے حساس اداروں کی نشاندہی پرتحصیل کاہان کے علاقے سورآف نالہ میں کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے برآمد ہونے اسلحہ زونل انچارج کیو آر ایف رسالدار میجر شیر محمد مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے پیش کیے اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لیویز نے کاروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلی ہے برآمد ہونے اسلحہ میں سے آئی ای ڈی 3 عدد،اے ٹی ایم 7عدد،اے پی ایم 7عدد،ڈورہینڈ گرینڈ 5عدد،38مارٹرگولے 140عدد،38مارٹر فرنٹ فیوز 106عدد،38مارٹربیک فیوز 86عدد،اے جی ایس 17(گرینڈ) 354 عدد شامل ہیں انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ امن دشمن عناصر نے اسلحہ زیر زمین چھپایا تھا جو صوبے میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھالیویز فورس کیو آر ایف کی بروقت کارروائی نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے لیویز فورس کی ضلع میں تخریب کاروں کے خاتمے تک کارروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے