چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چینی رپورٹ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کےزیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں شوگر کمیشن رپورٹ اور مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب نے ماہانہ اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد جاری نیب اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چینی رپورٹ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں انویسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ اور لیگل کنسلٹنٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے فرانزک ایکسپرٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

چیئرمین نیب نے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے شوگر کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس بھی حاصل کرنے کا حکم دیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چینی رپورٹ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ اس ٹیم نے اپنے شعبے کے ماہرین افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق چئیرمین جاوید اقبال کے

چیئرمین نیب نے ہدایات کی کہ ٹیم تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر مکمل کرے۔ انہوں نے تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کہ چینی سبسڈی کی تحقیقات میں تمام افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا موقع فراہم کیا جائے۔ غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے