مولانا ڈاکٹر عادل کے کورنگی دار العلوم سے نکلنے کی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی
ایک وڈیو میں مولا ناعادل کو کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے بعد گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مولانا عادل خان کے کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے وقت دو موٹرسائیکل سوار ملزمان مرکزی گیٹ کے پاس موجود تھے۔
دارالعلوم کے باہر مشکوک موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کی بھی مزید فوٹیجز سامنے آگئی ہیں۔
کراچی میں مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید سے متعلق کچھ اورسی سی ٹی وی وڈیوز بھی منظر عام پرآگئیں جس میں ملزمان کو مولانا کی ریکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مولانا عادل خان کے کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے وقت دونوں موٹرسائیکل سوار ملزمان مرکزی گیٹ کے پاس موجود تھے، اس دوران دونوں مبینہ مشکوک افراد نے غیرمعمولی حرکات و سکنات کیں۔