لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ینگ ڈاکٹرزکے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرزاورینگ ڈاکٹرزکے جائزمطالبات تسلیم کیے جائیں۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقیاں، مناسب پنشن اور مساوی مراعات وفاقی حکومت کے ملازمین کے جائزحقوق ہیں۔

بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمہوری حق کے لیے پر امن احتجاج کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرزاورمختلف سرکاری ملازمین کے جاری احتجاجی دھرنے میں شریک افراد سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی سیکریٹری صحت مذاکرات کررہے ہیں۔

اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین سے بھی مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے