26.700 ملین روپے کی دھوکہ دہی کیس میں نیب بلوچستان نے پر سابق بینک منیجر گرفتار

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 26.700 ملین روپے کی دھوکہ دہی کے کیس میں نامزد الائیڈ بینک لمیٹڈ کوئٹہ کے سابق مینیجر محمد ندیم گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور عبداللہ بلوچ پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویژ نل بینچ نے کی۔نیب بلوچستان نے الائیڈ بینک لمیٹڈ کو ئٹہ کے سابق مینیجر کے خلاف 26.700 ملین روپے کی دھوکہ دہی کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا تھا۔ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت نے ملزم کو 26.700 ملین جمع کرنے اور چھ سال کی سزا سنائی تھی، تاہم ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرای جسکے خارج ہونے پر نیب نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے