پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ کے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے معاملے کو سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں جزیروں کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کی منسوخی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کے پانیوں اور حدود میں جزیروں کی ترقی اور منیجمنٹ کے لیے جاری صدارتی آرڈیننس نامنظور کیا جائے۔

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی طرف سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی قرارداد پر 7 دیگر پی پی پی اراکین کے دستخط تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے معاملے کو سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے قرراداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جزائر سے متعلق جاری کردہ صدراتی آرڈیننس مسترد کرتے ہیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ارکان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ قرارداد پر پاکستان مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام ف کے ارکان کے دستخط موجود نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے