نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے :عثمان ڈار
اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس پہلے بھی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرگرم تھی البتہ حزب اختلاف کی جماعتیں ٹائیگر فورس کے حوالے سے غیر مناسب بیانات دیتی ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے بارے میں ایسے بیانات سامنے نہیں آتے جیسے ٹائیگرفورس کے حوالے سے آتے ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جلد ٹائیگر فورس کے پورٹل کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دکانوں پر اشیا کی قیمتوں کی فہرست آویزاں نہیں ہوتیں تاہم اب ٹائیگر فورس کے جوان یونین کونسل کی سطح پر کام کریں گے۔ وزیر اعظم جلد ٹائیگر فورس کے پورٹل کا بھی افتتاح کریں گے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ ہے جو بلامعاوضہ ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ ہم اپنے نوجوانوں کو ضائع نہیں کریں گے بلکہ ان کو ہنر مند بنائیں گے اور وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔