مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج

کراچی: ایف آئی آر متن کے مطابق 15 کے ذریعے شمع شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی اطلاع رات پونے 8 بجے موصول ہوئی تھی اور 7 بجکر 50 منٹ پر پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 3 ملزمان جن میں سے ایک نے شلوار قمیض اور 2 نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے پستول سے فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال بھیجا گیا تاہم دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔
مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مولانا عادل خان کے اہلخانہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مقتولین کا مقدمہ ایس ایچ او شاہ فیصل تھانے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی ی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے 5 خول ملے تھے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے