عام آدمی کو ترسیلات زر سے غرض نہیں بلکہ اپنے چولہے سے غرض ہے :مرتضیٰ وہاب

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم خود کو جمہوریت سے تشبیہ دیتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ملک میں آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن وزیر اعظم کو اپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا۔ عوام کو بجلی گیس نہیں مل رہی اور وزیر اعظم کہتے ہیں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم کو احساس نہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو غریب آدمی کا کوئی احساس نہیں ہے وہ مافیا چلا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت آئینی تقاضوں کو روند رہی ہے اور وزرا حزب اختلاف پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ حکومت کوعوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب جب وزیر اعظم نوٹس لیتے ہیں عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ عام آدمی کو ترسیلات زر سے غرض نہیں بلکہ اپنے چولہے سے غرض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے