اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھا، ڈاکٹر معید یوسف

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نےبھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کشمیر،علاقائی سلامتی اور دیگر اہم موضوعات پر پاکستانی موقف کی وضاحت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ را نے ایک پڑوسی ملک میں موجود سفارتخانے کے ذریعے چینی قونصل خانے، پی سی گوادر اور اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرایا، چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کا نئی دہلی میں علاج کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشتگردوں کو مالی امداد فراہم کی، اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھا، دہشتگروں کو بھارت سے فون کالز کی گئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشتگردوں کو مالی امداد کی فراہمی کے ثبوت موجود ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ را افسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیموں کو ضم کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے