موٹروے زیادتی کیس عابد ملہی اور شفقت کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں
لاہور:سی آئی اے کی ٹیم نے 14 ستمبر کو موٹروے زیادتی کیس کے ملزم شفقت کو دیپالپور کے نواحی گاؤں سے گرفتار کیا تھا۔ مرکزی ملزم عابد ملہی کو گزشتہ روز فیصل آباد سےگرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم شفقت نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کی رپورٹ سے میچ کر گیا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھ شفقت کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔