عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی کارکردگی سے مطمئن تھے، انہوں نے عاصم سلیم سے کام جاری رکھنے کا کہا تاہم عاصم سلیم باجوہ نے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہو گئے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کی درخواست کی جسے انہوں نے منظور کر لیا۔