سعید غنی نے مولانا عادل کے قتل کے معاملے پر شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی: سعید غنی نےکراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے اعتراف کیا کہ مولانا عادل کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جاسکی، سپریم کورٹ نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری تھریٹ سسٹمنٹ کمیٹی کو دے رکھی ہے جس کے باعث سیکیورٹی کی فراہمی میں مہینوں لگ جاتے ہیں

سعید غنی کا کہنا تھا کل تک احتجاج کیلئے کنٹینرز اور کھانا دینے کے دعوے کرنے والے آج بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے سے قبل بھی صوبائی حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی۔

مولانا عادل کے قتل کے معاملے پر شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کے اجتماعات میں دہشتگردی کے بیانات پر شیخ رشید سے پوچھ گچھ ہونی چاہیئے، اہم شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہونا چاہئے۔

عاصم سلیم باوجود کا استعفٰی منظور کئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم کو خود بھی استفعٰی دینا چاہئے، انہوں نے بھی کرپشن کی ہے اور پیسے کمائے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ایم کیوایم، پی ٹی آئی، پی ایس پی کے علاوہ دیگر سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور مقامی عہدیدادروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے