پہلے سقوط ڈھاکا، پھر سقوط کشمیر اب سقوط پی آئی اے ہو رہا : نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو کباڑی کی دکان سمجھا ہوا ہے، پہلے سقوط ڈھاکا، پھر سقوط کشمیر اب سقوط پی آئی اے ہو رہا ہے۔

پی پی رہنما نے کراچی میں مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل اور چارسدہ میں ایک بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی تباہ کاریوں کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں کمیشن بنایا جائے۔

رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو رانگ نمبر، وفاقی کابینہ کو 2 نمبر اور شیخ رشید کو آئٹم نمبر قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے